Surah maoon, Surah Al-maun,Surah maoon with English translation, surah maoon with English and Urdu translation and Tafseer, surah maoon tafseer, surah Araya aital lazi, سورت ماعون کی ترجمہ اور تفسیر

 Surah Maun(ماعون )

Surah maoon, Surah maoon with English translation, surah maoon with English and Urdu translation and Tafseer, surah maoon tafseer, surah Araya aital lazi, سورت ماعون کی ترجمہ اور تفسیر 

Surah Maun Urdu and English translation



بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ 
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful. 



اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿﴾

کیا تو نے ( اسے بھی ) دیکھا جو ( روز ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ 

Have you seen the one who denies the Recompense?


فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾

یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۔

For that is the one who drives away the orphan 



وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾

 اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا ۔

 And does not encourage the feeding of the poor. 



فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾

 ان نمازیوں کے لئے افسوس ( اور ویل نامی جہنم کی جگہ ) ہے ۔  

 So woe to those who pray 



الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

جو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔  

 [But] who are heedless of their prayer -



الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾

 جو ریاکاری کرتے ہیں ۔  

 Those who make show [of their deeds] 


وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾      

 اور برتنے کی چیز روکتے ہیں ۔

 And withhold [simple] assistance.


Surah Maoon (ماعون) Tafseer

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ 


کئی کافروں کے بارے میں روایت ہے کہ اُن کے پاس کوئی یتیم خستہ حالت میں کچھ مانگنے کو آیا تو اُنہوں نے اُسے دھکا دے کر نکال دیا۔ یہ عمل ہر ایک کے لئے انتہائی سنگدلی اور بڑا گناہ ہے، لیکن کافروں کا ذِکر فرماکر اشارہ یہ کیا گیا ہے کہ یہ کام اصل میں کافروں ہی کا ہے، کسی مسلمان سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔


2: یعنی خود تو کسی غریب کی مدد کیا کرتا، دوسروں کو بھی ترغیب نہیں دیتا۔


3: نماز سے غفلت برتنے میں یہ بھی داخل ہے کہ نماز پڑھے ہی نہیں، اور یہ بھی کہ اس کو صحیح طریقہ سے نہ پڑھے۔



: یعنی اگر پڑھتے بھی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے بجائے لوگوں کو دِکھاوا کرنے کے لئے پڑھتے ہیں۔ اصل میں تو یہ کام منافقوں کا تھا۔ اگرچہ مکہ مکرَّمہ میں جہاں یہ سورت نازل ہوئی، منافق موجود نہ ہوں، لیکن چونکہ قرآنِ کریم عام احکام بیان فرماتا ہے، اور آئندہ ایسے منافق پیدا ہونے والے تھے، اس لئے ان گناہوں کا ذکر فرمایا گیا ہے۔


5: ’’معمولی چیز‘‘ قرآنِ کریم کے لفظ ’’مَاعُوْنْ‘‘ کا ترجمہ کیا گیا ہے، اسی لفظ کے نام پر سورت کا نام ماعون ہے۔ اصل میں ’’ماعون‘‘ اُن برتنے کی معمولی چیزوں کو کہتے ہیں جو عام طور سے پڑوسی ایک دوسرے سے مانگ لیا کرتے ہیں، جیسے برتن وغیرہ۔ پھر ہر قسم کی معمولی چیز کو بھی ماعون کہہ دیتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور کئی صحابہؓ سے منقول ہے کہ اُنہوں نے اِس کی تفسیر زکوٰۃسے کی ہے، کیونکہ وہ بھی اِنسان کی دولت کا معمولی (چالیسواں) حصہ ہوتا ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کی تفسیر یہی فرمائی ہے کہ کوئی پڑوسی دوسرے سے کوئی برتنے کی چیز مانگے تو اِنسان اُسے منع کرے۔



Thanks for reading . If you like it do share it with others as well
JazakAllah ♥️
Do press the bell icon so that you can get the notification for new posts. 
جزاک اللہ خیراً کثیرا ♥️

Comments

Popular posts from this blog

Asma ul husna, Names of Allah, Alrehman , Rehman name of Allah, Al-Raheem, Raheem,Al-Qudoos, Qudoos name of Allah, Qualities of Allah, اسماء الحسنٰی ، الرحمٰن الرحیم القدوس ، اللّٰہ کی صفات

Sacred months in islam, hurmat waly maheenay, month rajab , muharam rabi ul awal, zeqaad,حرمت والے مہینے

Prophet Muhammad grand father, ,Prophet Muhammad SAW ancestors, History of tribe Quraish, Prophet Muhammad's SAW lineage, حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قبیلے کی تاریخ ,