Posts

Showing posts with the label Surah kafiroon With urdu and English translation

Tafseer Surah Kafiroon in Urdu، tafseer by Mulana Mododi, tafseer of surah kafiroon by Molana Mododi

Image
Tafseer Surah Kafiroon in Urdu بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحیم ہے 💕       Surat No. 109 Ayat NO. 1  قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الۡكٰفِرُوۡنَۙ‏ ترجمہ : (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! Say: O disbelievers!  سورة الکافرون حاشیہ نمبر :1 اس آیت میں چند باتیں خاص طور پر توجہ طلب ہیں:  ( ۱ )  حکم اگرچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے کہ آپ کافروں سے یہ بات صاف صاف کہہ دیں ،  لیکن آگے کا مضمون یہ بتا رہا ہے کہ ہر مومن کو وہی بات کافروں سے کہہ دینی چاہیے جو بعد کی آیات میں بیان ہوئی ہے کہ حتی کہ جو شخص کفر سے توبہ کر کے ایمان لے آیا ہو اس کے لیے بھی لازم ہے کہ دین کفر اور اس کی عبادات اور معبودوں سے اسی طرح اپنی براءت کا اظہار کردے ۔  پس لفظ قُل  ( کہہ دو )  کے اولین مخاطب تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں ،  مگر حکم حضور کے لیے خاص نہیں ہے بلکہ آپ کے واسطے سے ہر مومن کو پہنچتا ہے ۔   ( ۲ )     کافر   کا لفظ کوئی گالی نہیں ہے جو اس آیت کے مخاطبوں کو دی گئی ہو ،  بلکہ عربی زبان میں کافر کے معنی انکار کرنے والے اور نہ ماننے والے