Tafseer of Surah falak, Surah falak with urdu and English translation, tafseer of Surah falak in English and Urdu, سورت فلق کا ترجمہ اور تفسیر

 Surah Falak




Urdu and English translation of Surah Falak

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔  
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful. 

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾

 آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں ۔ 
Say, "I seek refuge in the Lord of daybreak

مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ 

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے ۔
From the evil of that which He created 

وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾

 اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے ۔ 
And from the evil of darkness when it settles 

وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾

 اور گرہ ( لگا کر ان ) میں پھونکنے والیوں کے شر سے ( بھی ) 
And from the evil of the blowers in knots 

وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾ 

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے ۔
And from the evil of an envier when he envies."

Tafseer of Surah Falak

1: قرآنِ کریم کی یہ آخری دوسورتیں مُعوَّ ذتین کہلاتی ہیں، یہ دونوں سورتیں اُس وقت نازل ہوئی تھیں جب کچھ یہودیوں نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم) پر جادو کرنے کی کوشش کی تھی، اور اُس کے کچھ اثرات آپ پر ظاہر بھی ہوئے تھے۔ ان سورتوں میں آپ کو جادُو ٹونے سے حفاظت کے لئے ان الفاظ میں اللہ تعالے کی پناہ ما نگنے کی تلقین فرمائی گئی ہے، اور کئی احادیث سے ثابت ہے کہ ان سورتوں کی تلاوت اور اُن سے دَم کرنا جادو کے اثرات دور کرنے کے لئے بہترین عمل ہے اور حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) رات کو سونے سے پہلے ان سورتوں کی تلاوت کرکے اپنے مبارک ہاتھوں پر دم کرتے اور پھر ان ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیتے تھے۔

اندھیری رات کے شر سے خاص طور پر اس لئے پناہ مانگی گئی ہے کہ عام طور پر جادُوگروں کی کاروائیاں رات کے اندھیروں میں ہوا کرتی ہیں۔

جانوں‘‘ کے کے لفظ میں مرد اور عورت دونوں داخل ہیں۔ جادوگر مرد ہوں یا عورت، دھاگے کے گنڈے بناکر اُس میں گرہیں لگا تے جاتے ہیں اور اُن پر کچھ پڑھ پڑھ کر پھو نکتے رہتے ہیں۔ اُن کے شر سے پناہ مانگی گئی ہے۔

Jazak Allah for reading

If you like it Do leave a comment below ♥️♥️
Thank you 💗

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Asma ul husna, Names of Allah, Alrehman , Rehman name of Allah, Al-Raheem, Raheem,Al-Qudoos, Qudoos name of Allah, Qualities of Allah, اسماء الحسنٰی ، الرحمٰن الرحیم القدوس ، اللّٰہ کی صفات

Sacred months in islam, hurmat waly maheenay, month rajab , muharam rabi ul awal, zeqaad,حرمت والے مہینے

Prophet Muhammad grand father, ,Prophet Muhammad SAW ancestors, History of tribe Quraish, Prophet Muhammad's SAW lineage, حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قبیلے کی تاریخ ,